کراچی،8؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آئی سی سی نے پاکستان کے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو پاک صاف قرار کر دیا ہے جس سے ٹیم نے آسٹریلیا میں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے اپنے اس تجربہ کار آل راؤنڈر کو بلایا ہے۔آئی سی سی نے نومبر میں برسبین میں ان کی بولنگ ایکشن کی جانچ کی تھی جس میں ان کا بولنگ ایکشن پاک صاف پایا گیا اور اس کے بعد سے یہ قومی ٹیم میں ان کا پہلا انتخاب ہے۔انہوں نے گھریلو کرکٹ میں بولنگ کرنی شروع کر دی تھی۔آسٹریلیا کے لیے روانہ ہونے کے موقع پر حفیظ نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑا چیلنج ہے کیونکہ میں نے گھریلو کرکٹ میں ایک ماہ پہلے ہی بولنگ شروع کی ہے اور تقریبا ڈیڑھ سال پہلے میں نے بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ کی تھی۔آئی سی سی نے سری لنکا میں ایک ٹیسٹ میں ان کی بولنگ ایکشن کی رپورٹ کیے جانے کے بعد گزشتہ سال جون میں اس آل راؤنڈر پر 12ماہ کی پابندی لگائی تھی اور بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ کرنے سے روک دیا تھا۔پہلا ون ڈے 13جنوری کو کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا سوپڑا صاف کر دیا تھا۔